بسم اللہ الرØ+من الرØ+یم۔
اللھم صل علی سیدنا ومولانا وشفیعنا Ù…Ø+مد وعلی آلہ وصØ+بہ وبارک وسلم

ایک دفعہ ایک دیہاتی Ù†Û’ بارگاہ رسالت مآب میں Ø+اضر ہوکر Ú©Ú†Ú¾ پوچھنے Ú©ÛŒ اجازت طلب کی۔ آقائے کائنات Ú©ÛŒ طرف سے اجازت عطا ہونے پر اس Ù†Û’ Ú©Ú†Ú¾ سوال پوچھے Û” لسانِ وما ینطق عن الھویٰ Ù†Û’ جو جوابات مرØ+مت فرمائے ان سے ہمیں عمر بھر Ú©Û’ لیے رہنمائی میسر آتی ہے۔ آئیے وہ سوال Ùˆ جواب پڑھتے ہیں۔

سوال : امیر (غنی) بننا چاہتا ہوں ۔ کیا کروں ؟
جواب : قناعت اختیار کرو، امیر ہوجاؤ گے

سوال: میں بڑا عالم بننا چاہتا ہوں ؟
جواب : تقویٰ اختیار کرو۔

سوال: عزت والا بننا چاہتا ہوں ؟
جواب: مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کردو ۔

سوال : اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں ؟
جواب : لوگوں کو نفع پہنچانے والے بن جاؤ۔

سوال : عادل بننا چاہتا ہوں
جواب: جسے اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو، وہی دوسروں کےلیے بھی پسند کرو۔

سوال : طاقتور بننا چاہتا ہوں ؟
جواب : اللہ تعالی پر توکل کرو۔

سوال : اللہ تعالی Ú©Û’ دربار میں خاص درجہ Ø+اصل کرنا چاہتا ہوں؟
جواب : کثرت سے ذکر (یادِ الہی ) کرو۔

سوال: رزق میں کشائش چاہتا ہوں ؟
جواب : ہمیشہ باوضو رہو۔

سوال: دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں ؟
جواب: Ø+رام نہ کھاؤ۔

سوال: ایمان کی تکمیل (و کاملیت) چاہتا ہوں
جواب: اخلاق اچھے کر لو۔

سوال: روزقیامت گناہوں سے پاک ہوکر اللہ تعالی سے ملنا چاہتا ہوں؟
جواب: جنابت کے فوراً بعد غسل کیا کرو۔

سوال: گناہوں میں کمی چاہتا ہوں؟
جواب: کثرت سے استغفار کرو۔

سوال: قیامت کے روز “نور“ میں اٹھنا چاہتا ہوں ؟
جواب: ظلم کرنا چھوڑ*دو۔

سوال: چاہتا ہوں کہ اللہ تعالی میری پردہ پوشی فرمائے؟
جواب: مخلوقِ خدا کی پردہ پوشی کیاکرو۔

سوال: رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں ؟
جواب: زنا سے بچو ۔

سوال: اللہ تعالی اور اسکے رسول کا Ù…Ø+بوب بن جاؤں؟
جواب: اللہ اور اسکے رسول Ú©Û’ Ù…Ø+بوب Ú©Ùˆ اپنا Ù…Ø+بوب بنا لو Û”

سوال: اللہ تعالی کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں؟
جواب: فرائض کا اہتمام کیا کرو۔

سوال: اØ+سان کرنے والا بننا چاہتا ہوں ØŸ
جواب: اللہ تعالی کی بندگی یوں کرو گویا تم اسے یا وہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔

سوال: کیا چیز گناہوں سے معافی دلاتی ہے ؟
جواب: آنسو۔۔۔ عاجزی۔۔۔ اور بیماری

سوال: کیا چیز دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرتی ہے؟
جواب: دنیا کی مصیبتوں پر صبر

سوال: اللہ تعالی کے جلال کو کیا چیز ٹھنڈا کرتی ہے ؟
جواب: Ú†Ù¾Ú©Û’ Ú†Ù¾Ú©Û’ (بغیر ریاکاری Ú©Û’) صدقہ اور صلہ رØ+Ù…ÛŒ (Ø+سنِ سلوک)

سوال: اللہ تعالی کے جلال سے بچنا چاہتا ہوں ؟
جواب: لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو۔

سوال: سب سے بڑی برائی کیا ہے؟
جواب: برے اخلاق۔۔۔۔ اور بخل (کنجوسی۔ کسی نعمت کو آگے نہ پہنچانا)

سوال: سب سے بڑی اچھائی کیا ہے ؟
جواب: اچھے اخلاق۔۔۔ تواضع۔۔۔۔ اور صبر


(مسند امام اØ+مد Û” کنزالعمال)

اللہ تعالی اپنے Ø+بیب مکرم Ú©Û’ اخلاقِ Ø+سنہ Ú©Û’ صدقے ہم سب Ú©Ùˆ عمل Ú©ÛŒ توفیق عطا فرمائے۔ آمین بخلق سید المرسلین النبی الرØ+Ù…Ûƒ اللعلمین
__________________